Current
·
C2
·2026-11
پی ٹی آئی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہو، مثبت تجاویز حتمی مسودے میں شامل کریں گے، طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہو، مثبت تجاویز حتمی مسودے میں شامل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل اپوزیشن کی جانب سے نام نہ بھیجنے کے باعث رکی ہوئی ہے، اپوزیشن جلد اپنے نام حتمی کرے۔ عامر ڈوگر سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے چیف وہپ عامر ڈوگر سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے تمام نام انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے موصول ہو چکے ہیں، کمیٹی کی تشکیل میں رکاوٹ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ بھیجنا ہے۔ اپوزیشن جلد اپنے نام حتمی کرے، نام ملتے ہی اسپیکر کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی دھارے کی سیاست میں واپس آنا چاہتی ہے تو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہو۔ ٹاک شوز اور اسمبلی میں تحفظات بیان کرنے کے بجائے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنا مؤقف پیش کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کو آئندہ انتخابات سے متعلق اپنے تحفظات دور کرانے کا موقع ملے گا۔ پی ٹی آئی کی مثبت تجاویز انتخابی اصلاحات کے حتمی مسودے میں شامل کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں آئندہ انتخابات کے علاوہ موجودہ سیاسی حالات پر بھی بات ہو سکتی ہے۔ حکومت پی ٹی آئی کو اپنا مؤقف اور انتخابی تجاویز پیش کرنے کے لیے فورم فراہم کر رہی ہے۔
Find Your Interest
- Will Tennessee beat LSU in Lane Kiffin's return to Neyland Stadium? Our pick
- We simulated Tennessee vs. LSU 100 times. The result? Geaux Vols!
- راولپنڈی میں کینسر کی پہلی مریضہ کا کامیاب علاج
- مولانا فضل الرحمان صاحب کے گھر کی ناکہ بندی شروع کر دی گئی، سینیٹر کامران مرتضیٰ کا دعویٰ
- غیر قانونی گولڈ مائننگ میں سہیل آفریدی کا بھائی ملوث، 80 فیصد پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہو رہا تھا، صوبائی مشیر
- ننھی ایزل کی والدہ سابق شوہر کے مسلسل الزامات سے تنگ آکر رو پڑیں
- Oregon vs Michigan State Prediction: Are the Ducks Really in the CFP Hunt?
- IND vs PAK in Asia Cup Rising Stars 2026: Start time, date, venue and how to watch India-Pakistan clash globally
- مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی واپس لیے جانے کے بعد جے یو آئی کا کارکنوں کو تیار رہنے کا پیغام
- Yalta 2.0? All eyes on Trump, Putin and Xi as they hold high-stakes trilateral discussions at the APEC summit: What’s on the agenda and how it matters
Current
·
C2
·2026-11





