سندھ حکومت کا روایتی سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار ای وی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
حکومت سندھ نے سرکاری محکموں میں استعمال ہونے والی روایتی گاڑیوں کو مرحلہ وار ای وی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سینیئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سرکاری وسائل کی بچت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے اخراجات کم کرنے کے ساتھ ماحول کا تحفظ بھی ممکن ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ مستقبل میں گاڑیوں کی خریداری میں روایتی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دی جائے، بتدریج سرکاری گاڑیوں کے پورے نظام کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، متعلقہ صوبائی سیکریٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری اخراجات میں کمی، ایندھن کی بچت اور مختلف محکموں کی گاڑیوں کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ داخلہ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور یونیورسٹیز و بورڈز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری محکموں کے لیے گاڑیوں کی خریداری میں الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں میں ای وی کے استعمال کو فروغ دینے سے ایندھن کے اخراجات میں کمی آئے گی، ای وی گاڑیوں کی جانب منتقلی سے سرکاری خزانے پر ایندھن کے اخراجات کا بوجھ کم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل ای وی گاڑیوں کا ہے، حکومت سندھ چاہتی ہے کہ سرکاری ادارے بھی ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنائیں اور روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں، مرحلہ وار ای وی گاڑیوں پر منتقلی سے سرکاری محکموں کے روزمرہ اخراجات میں بھی کمی لائی جا سکے گی۔
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ روایتی گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں شہری ماحول اور فضا کو متاثر کرتا ہے، بلدیاتی اداروں میں بھی روایتی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال فروغ دیا جا رہا ہے۔
Timeline
Time Slices
- T0 3 篇 2026-11-14 22:41 Govt Staff Cars To Go Electric As Finance Ministry Issues New EV Procurement Rules سندھ حکومت کا روایتی سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار ای وی پر منتقل کرنے کا فیصلہ EVs to replace Sindh govt's official vehicles
- T+2h 3 篇 2026-11-15 00:41 Govt Staff Cars To Go Electric As Finance Ministry Issues New EV Procurement Rules سندھ حکومت کا روایتی سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار ای وی پر منتقل کرنے کا فیصلہ EVs to replace Sindh govt's official vehicles
- T+12h 3 篇 2026-11-15 10:41 Govt Staff Cars To Go Electric As Finance Ministry Issues New EV Procurement Rules سندھ حکومت کا روایتی سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار ای وی پر منتقل کرنے کا فیصلہ EVs to replace Sindh govt's official vehicles
- T+24h 3 篇 2026-11-15 22:41 Govt Staff Cars To Go Electric As Finance Ministry Issues New EV Procurement Rules سندھ حکومت کا روایتی سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار ای وی پر منتقل کرنے کا فیصلہ EVs to replace Sindh govt's official vehicles
Conclusion
该事件汇聚 3 个来源,平均可信度 37%
Confidence: medium
Find Your Interest
- ‘김우빈♥’ 신민아, 실물 어떻길래?..조정석 “그냥 여신, 장난 아냐” 극찬 (채널 조정석)
- '듄3' 티모시 샬라메, 흑화하고 '삭발'..6년만 웨이브 머리 밀고 폭군되다
- 강수정, 20년째 '머리 스타일 바꾸라'는 오지랖에 "너나 바꿔”..."이마 좁고 못생겨"
- “수준 차이 더 벌어질 수도 있어” 한일전 12연패에 이승엽 작심발언, APBC 결승전 승리가 절실하다
- '한일전 12연패라니' 또 동점 만들고 5-9 분패, 한국만 한 번도 못 이겼다…대만 잡아도 결승행 모른다 [APBC 리뷰]
- [사진]문무 장혁, 전쟁의 신 연개소문
- '띠동갑 목사♥' 이유리, 사귀지도 않는 男에 청혼 "먼저 결혼하고 싶다 해"(편스토랑)
- "슈퍼스타 손흥민 있으면 우승 후보!" MLS 오피셜, '에이징 커브' 논란에도 기대 폭발..."플레이오프 주목할 10인" 선정
- 61세 오은영 맞아? ‘사자머리’ 안 하니 동안외모 됐네 “10년은 젊어보여”[핫피플]
- "전화 한 통 없었다" 한국행도 불발, 은퇴하려고 했는데…터너 타임 안 끝났다, 멕시코서 특별한 1년 '현역 연장' 의지





