مولانا فضل الرحمان کو دہشت گردی کے حوالے سے سوچ کر بات کرنی چاہیے، ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو جاندار مقرر کے طور پر دیکھا ہے، دہشت گردی کے حوالے سے مولانا کو سوچ کر بات کرنی چاہیے۔
لاہور ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگ کتابوں پر توجہ دے رہے ہیں، کسی بھی معاشرے کی بہتری اس کی تعلیم کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، اس کی وجہ سے ریاست میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے مستقبل میں ایسا سلسلہ چلتا رہے گا، انیس سو تہتر کے آئین میں واضح لکھا ہے کہ اختیارات کی طاقت عوام کے پاس ہونی چاہیے، وفاقی وزیر داخلہ نے ریفرنڈم کا کہا ہے، میرا خیال ہے اس پر ریفرنڈم کروالے، اگر عوام کہتی ہے صوبے بننے چاہیے تو بنادے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کہتے ہیں کہ صوبے نہیں بننے چاہیے تو نہ بنائے، سندھ میں پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ عوام کے نمائندے ہم ہیں اگر سندھ کی عوام کہتی ہے کہ صوبے بنادے تو بنادے، میری چوہدری سالک حسین سے بات ہوئی ہے، انھوں نے کہا کہ آپ نے میرا بیان سنا ہے میں کرپشن کے حوالے سے بات کی ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ تیرے میرے کی بحث ختم ہوتی جارہی ہے اب لوگوں کے مسائل ہیں، ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے، حکومتیں اگر کتب بینی کو زندہ رکھنا چاہتی ہیں تو ٹیکسز میں کمی کرے، ستر اسی سال سے دیہات میں لوگوں کو انسان کو ہی نہیں سمجھا جاتا تھا، صوبوں کا بنانا دو لوگوں کے پاس ہے، وسائل کی تقسیم زیادہ بہتر ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان کی ترقی سیاسی جہدوجہد پر مشتمل ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کو جاندار مقرر کے طور پر دیکھا ہے، دہشت گردی پر مولانا کو سوچ کر بات کرنی چاہیے ، جن کو ہم خارجی کہے رہے ہیں ان کے فٹ پرنٹ دیکھے، تین ایم پی او کا آرڈر پاس ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو نظر بند کیا گیا۔
Time Slices
- T0 1 篇 2026-11-13 23:51 مولانا فضل الرحمان کو دہشت گردی کے حوالے سے سوچ کر بات کرنی چاہیے، ملک محمد احمد خان
- T+2h 1 篇 2026-11-14 01:51 مولانا فضل الرحمان کو دہشت گردی کے حوالے سے سوچ کر بات کرنی چاہیے، ملک محمد احمد خان
- T+12h 1 篇 2026-11-14 11:51 مولانا فضل الرحمان کو دہشت گردی کے حوالے سے سوچ کر بات کرنی چاہیے، ملک محمد احمد خان
- T+24h 1 篇 2026-11-14 23:51 مولانا فضل الرحمان کو دہشت گردی کے حوالے سے سوچ کر بات کرنی چاہیے، ملک محمد احمد خان
Conclusion
该事件汇聚 1 个来源,平均可信度 50%
Confidence: low
Find Your Interest
- مودی سرکار اوربھارتی فضائیہ میں شدید اختلافات اورچپقلش کھل کر سامنے آگئی
- Ποιος είναι ψυχολόγος και ποιος όχι; Τι αλλάζει με το νέο θεσμικό πλαίσιο και τι πρέπει να γνωρίζουν οι πολίτες
- “오스틴 강타자지만 수비 제한적, ML 복귀 어렵다” 美매체 냉정한 평가…200만 달러 계약은 WIN-WIN
- 장혁, 왕좌 찬탈하고 조성하와 살기 어린 만남..피할 수 없는 대결(‘문무’)
- کراچی: گڈاپ میں 9 کروڑ کی ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث زیر حراست ملزمان پولیس کو چکمہ دیکر فرار
- "안세영 있으면 중국·일본 모두 준우승 다툴 뿐" 여제 위상 이 정도... "냉혹한 현실이지만 사실" 中 매체도 인정
- 김우석, ‘닥터X’로 새롭게 쓴 인생캐…연기+매력+화제성 다 잡았다
- 'LG 흐뭇하겠네' 잠실 우타 거포, 도쿄돔도 거뜬했다…그런데 결승전 日 에이스 이미 만나봤다고? 무슨 사연이길래 [오!쎈 도쿄]
- "슈퍼스타 손흥민 있으면 우승 후보!" MLS 오피셜, '에이징 커브' 논란에도 기대 폭발..."플레이오프 주목할 10인" 선정
- Салом алейкум, Таджикистан! Анонсы событий, день в истории, прогноз погоды на 15 ноября 2026 года





