Current
·
C2
·2026-11
خلیج تعاون کونسل کی بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت، سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ
ریاض: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے بحرین پر ایران کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے رکوانے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ایک بیان میں کہا کہ بحرین پر ایران کے مسلسل حملے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق ایسے حملے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو انہیں روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
البـدیوی نے بحرین کے ساتھ جی سی سی کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحرین پر کسی بھی حملے کو خلیج تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک کی سلامتی پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
جی سی سی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر نصب امریکی ریڈار تنصیب کی جانب ڈرونز بھیجنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی فوجی حکام کے مطابق یہ کارروائی ایرانی فضائی حدود میں امریکی ڈرونز کی مبینہ دراندازی کے جواب میں کی گئی۔
بحرین نے کہا تھا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے حملہ ناکام بناتے ہوئے ڈرونز کو روک لیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان یا مالی تباہی کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹ کے مطابق دو روز کے دوران بحرین میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ اس سے قبل اتوار کی صبح ایران نے بحرین کے رفاع ایئر بیس پر ریڈار مقامات کی جانب ڈرونز بھیجے تھے۔
اس واقعے کے بعد اردن، مصر، سعودی عرب اور قطر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بحرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
Event trace
Timeline
Time Slices
- T0 3 篇 2026-11-18 18:55 سفارتی حل نہ نکلا تو تہران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا، جی سیون کا مشترکہ اعلامیہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کا خطرہ، روس اور چین نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کردیا خلیج تعاون کونسل کی بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت، سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ
- T+2h 3 篇 2026-11-18 20:55 سفارتی حل نہ نکلا تو تہران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا، جی سیون کا مشترکہ اعلامیہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کا خطرہ، روس اور چین نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کردیا خلیج تعاون کونسل کی بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت، سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ
- T+12h 3 篇 2026-11-19 06:55 سفارتی حل نہ نکلا تو تہران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا، جی سیون کا مشترکہ اعلامیہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کا خطرہ، روس اور چین نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کردیا خلیج تعاون کونسل کی بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت، سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ
- T+24h 3 篇 2026-11-19 18:55 سفارتی حل نہ نکلا تو تہران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا، جی سیون کا مشترکہ اعلامیہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کا خطرہ، روس اور چین نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کردیا خلیج تعاون کونسل کی بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت، سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ
Conclusion
该事件汇聚 3 个来源,平均可信度 50%
Confidence: medium
Find Your Interest
- My AI policy [blog]
- Links #15
- Github and Open-source Is a Boon for the Underprivileged
- Github and Open-source Is a Boon for the Underprivileged
- Everything Is An API Now
- Accessibility foundations
- Going Lean
- Death, Growth and Payments: My 18 months as a Rotational Product Manager
- Manuel Moreale
- Announcing TypeScript 7.1 Beta
Current
·
C2
·2026-11





