سلمان اکرم راجا کا لطیف کھوسہ کے ہمراہ پارٹی میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں کچھ گزارشات کرنا چاہوں گا سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ موجود ہیں ، پارٹی بالکل متحد ہے پارٹی کے اندر مکمل طور پر اتفاق اور نظم ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جس کسی کی خواہش ہے پارٹی کے اندر انتشار پیدا ہو وہ ناکام ہو گا جب کہ ان کے اس بیان پر سردار لطیف کھوسہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میرے برخوردار ہیں۔