سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ایک مبینہ چینی ہیلمٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس کی حقیقت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ویڈیو کی تفصیلات: ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کے حادثے کا شکار ہوتے ہی ہیلمٹ سے ایئربیگ نکل کر اس کے جسم کے گرد پھیل جاتا ہے اور اسے چوٹ لگنے سے بچاتا ہے۔ View this post on Instagram فیکٹ چیک: ویڈیو کو چین کی دو کمپنیوں کی ایجاد قرار دیا جا رہا ہے، تاہم دونوں کمپنیوں نے ایسی کسی ٹیکنالوجی کی تیاری کی تصدیق نہیں کی۔ ویڈیو میں ہیلمٹ پر اطالوی برانڈ کا لوگو موجود ہے، جس سے اس کی صداقت مزید مشکوک ہو گئی ہے۔ ابھی تک اس ہیلمٹ کی تیاری، حفاظتی سرٹیفکیٹ یا حادثاتی تجربات کا کوئی مستند ثبوت سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایئربیگ جیکٹس پہلے سے موجود ہیں، تاہم وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے ہیلمٹ کے حقیقی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ تحقیق میں موٹر سائیکل سوار کے لباس کا رنگ بدلنے، بازو غائب ہونے اور ویڈیو کے مختلف مناظر میں تضادات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ نتیجہ: وائرل ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ ہے۔