Current
·
C2
·2026-11
عالمی عدالت میں روہنگیا مسلم نسل کشی کا فیصلہ اسرائیل کیلیے خطرے کی گھنٹی؛ ماہر قانون
میانمار کے خلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے مقدمے میں عالمی عدالت انصاف کے تاریخی فیصلے نے اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے زیرِ سماعت مقدمے کے حوالے سے نئی قانونی بحث چھیڑ دی ہے۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق عبرانی یونیورسٹی کے بین الاقوامی قانون کے ماہر پروفیسر یووال شانی نے بتایا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے بعض پہلو اسرائیل کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں جب کہ اس سے نسل کشی کی قانونی تشریح میں بھی ابہام بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پروفیسر شانی نے مزید کہا کہ عالمی عدالت نے میانمار کے معاملے میں صرف براہ راست شواہد پر انحصار نہیں کیا بلکہ مجموعی حالات، شہریوں کی ہلاکتوں، خواتین کے ساتھ جنسی تشدد، بچوں کی اموات اور دیہات جلائے جانے جیسے واقعات کو بھی یکجا کرکے نسل کشی کے ارادے کا تعین کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے یہ اصول بھی واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف فوجی کارروائیوں کے دوران بھی نسل کشی کا جرم ہوسکتا ہے۔ اسی طرح جنگی قوانین کی پابندی کا دعویٰ کسی ملک کو نسل کشی کے الزام سے خودبخود بری نہیں کرتا۔
یووال شانی کے بقول روہنگیا فیصلے سے نسل کشی کے قانونی معیار کی تشریح مزید وسیع ہوسکتی ہے، تاہم انہوں نے اس پر بھی تحفظات ظاہر کیے کہ اس سے بین الاقوامی قانون میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ آج اقوام متحدہ کی قائم کردہ عالمی عدالت انصاف نے آج اپنے تاریخی فیصلے میں میانمار کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ یہ مقدمہ مغربی افریقی ملک گیمبیا نے 2019 میں دائر کیا تھا۔
اسی طرح جنوبی افریقا نے بھی دسمبر 2023 میں غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی نسل کشی کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کی سماعت جاری ہین اور اسرائیل نے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
Find Your Interest
- USA TODAY writer argues Lincoln Riley is running out of time at USC
- ‘Happily dissatisfied’: Rachin Ravindra recalls ‘stress-inducing’ experience of playing for CSK alongside MS Dhoni
- 30% off fragrance diffusers & refills at Target {TODAY ONLY!}
- حوثیوں کا آرامکو کے بعد سعودی عرب پر دوسرا بڑا حملہ؛ بلند ترین عمارت بھی نشانے پر
- From losing it all to a $1 billion valuation: How Motorway’s CEO bounced back from failure
- 44 جامعات میں کمپیوٹنگ کے داخلے پہلے ہی بند ، ایچ ای سی نے اسکل کمپیٹینسی ٹیسٹ کا پھر اعلان کردیا
- اسرائیل میں انتہاپسند یہودیوں کا مسجد پر آتش گیر مادے سے حملہ؛ آگ بھڑک اُٹھی
- İsmi bahis soruşturmasında yer almıştı: Zorbay Küçük geri döndü!
- USC Trojans cannot look past Maryland before playing UCLA
- Daily Bean: Bruins Win; BC Retiring Gaudreau’s 13; Gauthier-Flyers Fallout
Current
·
C2
·2026-11





