نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول پر ہوگی، مصطفی کمال
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان بچانے کے لیے نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول پر ہوگی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے ہیپاٹائٹس فری پاکستان پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ آج ہم ایک اہم دن کے حوالے سے یہاں یکجا ہوئے ہیں، 7 ہزار روپے کا ٹیسٹ حکومت شہریوں کے لیے بالکل مفت کر رہی ہے۔ یہ 70 ارب روپے کا مکمل پروجیکٹ ہے، جس کے لیے ہمیں ایک ارب روپے ملے اور ہم نے اسلام آباد سے اسکریننگ کا آغاز کیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نادرا سے معاہدہ کیا ہے، اسکریننگ کاغذ پر نہیں ہوگی اور جس کا ٹیسٹ ہو رہا ہے اس کا ریکارڈ نادرا کے پاس محفوظ رہے گا۔ اسلام آباد میں ہم ایک لاکھ 50 ہزار لوگوں کی اسکریننگ کر چکے ہیں، جبکہ پاکستان میں ایک کروڑ 10 لاکھ شہری ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابل افسوس پہلو ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں اس بیماری میں سرفہرست ہے، تاہم اگر اس بیماری کا پتا چل جائے تو علاج موجود ہے اور صرف 3 ماہ کے علاج سے اس سے چھٹکارا ممکن ہے۔ ہیپاٹائٹس پھیلنے کی بہت ساری وجوہات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی بہت بات ہو رہی ہے، کل بلاول بھٹو کے ایک بیان پر مجھے بہت افسوس ہوا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر میں خون بہے گا، یہ سارے علاقے برسوں سے مہاجروں کے ہیں۔ ان کو احساس نہیں کہ گزشتہ 18 سال سے مہاجروں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔ بے نظیر کی شہادت پر کراچی کا بڑا حصہ جلایا گیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لاڑکانہ سے لے کر کراچی تک مہاجروں کی دکانوں کو جلایا گیا، بی بی کو شہید مہاجروں نے نہیں کیا۔ میں نے سمندر کے اندر پانی کی لائن ڈال کر لوگوں کو پانی مہیا کیا، پیپلز پارٹی میری ایک گز زمین نہیں نکال سکی، ہم نے کراچی میں را کے نیکسز کو توڑا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آپ نے کارکردگی دکھائی ہے تو آپ کو پریشانی کیا ہے؟ جب سے آٹھویں ترمیم ہوئی ہے سندھ کو 22 ہزار ارب ملے ہیں، اس سب کے باوجود وہاں گڑھے میں گر کر بچے مر رہے ہیں۔ پینے کا پانی ہے نہیں، اسپتال میں دوا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے کراچی میں صرف فوڈ پانڈا کی نوکری رہ گئی ہے، اب ریاست کو احساس ہوا ہے کہ عام آدمی کے پاس اختیارات نہیں جا سکتے۔ سندھ میں 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن شہریوں کو 40 فیصد کوٹہ بھی نہیں دیا جا رہا۔ دیہی کوٹہ ختم ہونے پر جعلی ڈومیسائل بنا کر شہری کوٹہ بھی فروخت کر دیا جاتا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرے دور میں کراچی میں 300 ارب روپے کے ترقیاتی کام کروائے گئے، میرے دور میں کراچی دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل ہوگیا تھا۔ میں نے پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں بھی پانی پہنچایا۔ کراچی کے جزائر بابا آئی لینڈ، بھٹ آئی لینڈ، شمس پیر اور دیگر کے 60 ہزار خاندانوں کو پانی فراہم کیا۔ پیپلز پارٹی کے ایم این اے، ایم پی اے، ٹاؤن ناظم اور کونسلر تھے لیکن میری زبان بولنے والا کوئی نہیں تھا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2010 میں نظامت چھوڑنے کے بعد بھی پیپلز پارٹی میری کراچی میں ایک گز زمین ثابت نہیں کرسکی۔ میرا کوئی شادی ہال، پیٹرول پمپ، واٹر ہائیڈرنٹ یا ٹینکر کا کاروبار نہیں نکال سکے۔ الطاف حسین اور آصف زرداری کے دور میں کراچی میں قتل و غارت گری ہوتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ رحمان ملک نو نو گھنٹے الطاف حسین سے ملاقاتیں کرتے اور حمایت مانگتے تھے، کراچی میں بدامنی کے دوران سیاسی جماعتیں مل کر حکومت کرتی رہیں۔ آج کی ایم کیو ایم آپ کو کوئی غیر آئینی یا غیر قانونی بات کرنے کا موقع نہیں دے رہی۔ ہم نے اپنے نوجوانوں کو ہتھیار نہیں دیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے کارکردگی دکھائی ہے تو سندھ میں دس صوبے بننے پر پریشانی کیوں ہے؟ سندھ میں دس صوبے بنا دیں، دس وزرائے اعلیٰ بنا لیں، اعتراض کیا ہے؟ ذوالفقار بھٹو کے آئین میں صوبے بنانے کا طریقہ کار بالکل واضح ہے۔ 1973 کا آئین کوئی صحیفہ نہیں ہے، اب تک آپ 27 ترامیم بھی تو کر چکے ہیں۔ خون بہانے کی بات قابل افسوس ہے۔ اگر ایک قطرہ خون بھی بہا تو ساری ذمہ داری بلاول بھٹو پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مرنے سے نہ ڈرائیں، ہم پہلے ہی مرے ہوئے ہیں۔ پاکستان کو بچانے کے لیے چھوٹے صوبے ناگزیر ہیں، ہم ہمیشہ ریاست کو بچانے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ بلاول بھٹو کے پاس کارکردگی نہیں ہے، ہزاروں ارب روپے آنا بند ہو جائیں گے۔ ویسے اتنا پیسہ کس کاروبار میں ملتا ہے مجھے نہیں معلوم۔
Event trace
Timeline
Time Slices
- T0 4 篇 2026-11-18 18:24 صوبوں کا قیام خواہش نہیں، ضرورت ہے، ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول پر ہوگی، مصطفی کمال Bilawal will be responsible for any bloodshed over new provinces: Kamal سندھ میں ن لیگ اور مصطفی کمال کی کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف بلاول کی بات مان لیں، سعید غنی
- T+2h 4 篇 2026-11-18 20:24 صوبوں کا قیام خواہش نہیں، ضرورت ہے، ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول پر ہوگی، مصطفی کمال Bilawal will be responsible for any bloodshed over new provinces: Kamal سندھ میں ن لیگ اور مصطفی کمال کی کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف بلاول کی بات مان لیں، سعید غنی
- T+12h 4 篇 2026-11-19 06:24 صوبوں کا قیام خواہش نہیں، ضرورت ہے، ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول پر ہوگی، مصطفی کمال Bilawal will be responsible for any bloodshed over new provinces: Kamal سندھ میں ن لیگ اور مصطفی کمال کی کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف بلاول کی بات مان لیں، سعید غنی
- T+24h 4 篇 2026-11-19 18:24 صوبوں کا قیام خواہش نہیں، ضرورت ہے، ریاست کو چلانے کے لیے نئے صوبے بننا ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول پر ہوگی، مصطفی کمال Bilawal will be responsible for any bloodshed over new provinces: Kamal سندھ میں ن لیگ اور مصطفی کمال کی کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف بلاول کی بات مان لیں، سعید غنی
Conclusion
该事件汇聚 4 个来源,平均可信度 45%
Confidence: medium
Find Your Interest
- Liquid storefronts now start loading 29% faster
- Cypress vs Playwright; Browser Included
- Is your browser up to date?
- Royals Protect Top Prospects While Dropping Nick Mears
- This Actively Exploited Chrome Vulnerability Is Putting Your Browser at Risk
- Not All Browser APIs Are "Web" APIs
- How many browsers do you know?
- How many browsers do you know?
- Googlebook gets a much-needed desktop polish with Chrome 157
- These Are the Best Arc Browser Alternatives, Now That It's Shutting Down





