پیپلز پارٹی کی سوچ قابل مذمت، بلاول کے کراچی میں خون بہنے کے بیان کو فکس کرنا چاہئے، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول نئے صوبے بننے پر خون بہنے کی بات کرتے ہیں، ہم پیپلزپارٹی کی سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1972 میں بھی لسانی بل لا کر فسادات کرائے تھے، ایسا کوئی بھی طرز عمل جو خون خرابے کی طرف لیکر جائے اس کو فکس کرنا چاہئے، ان سے پوچھا جانا چاہئے کہ آپ نے دھمکی دی کیسے؟، لاڑکانہ اور کراچی میں پی پی اور ایم کیو ایم کی سیاست نہیں چلے گی، ہم انتظامی صوبوں کی تعداد بڑھانے کے حق میں ہیں، نئے صوبوں کے آئینی فریم ورک کو سامنے رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور میرپورخاص کا نام لیکر بلاول بھٹو نے سندھ کے شہری علاقوں کو آئیڈنٹیفائی کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ یہ مائنڈ سیٹ ہے کہ وہ سندھی مہاجر فسادات کرواکر یا اسکا خوف پیدا کرکے اقتدار کے مزے کرتی ہے، پیپلز پارٹی کو نظام پر اعتراض ہے تو صدر سمیت تمام حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ ایک پر امن صوبہ تھا اور لوگ یہاں بھائی بھائی بن کر رہتے تھے، پیپلز پارٹی نے یہاں لسانی فسادات کی بنیاد رکھی، جب بھی انکی کرپشن یا لوٹ مار پر سوال ہونے لگتا ہے تو یہ لوگوں کو لڑوانے کی بات کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ جمہوریت پر شب خون مارا، یہ کہتے ہیں حکومت یہ کرہی ہے تو زرداری کس کے ووٹ سے صدر بنے، یہ 2024 کے الیکشن کے بینیفشری ہیں، کراچی میئر کے الیکشن میں بھی ہیرا پھیری کی گئی، کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں پی پی پی کی سات ایم این اے کی سیٹیں ناجائز ہیں، بلاول بھٹو ان نشستوں کے فارم 45 دکھا دیں، اس وقت بھی آپ حکومت کا حصہ ہیں، اگر یہ حکومت ناجائز ہے تو زرداری صدارت سے استعفیٰ دیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر خیبر پختونخوا میں ناجائز طریقے سے گورنر راج لگا تو اس پر دستخط تو آپ کے والد نے کیے، آپ کا گورنر خیبر پختونخوا میں تمام معاملات چلا رہا ہے، آپ کس کو دھوکا دینا چاہتے ہیں۔ آج بلاول پی ٹی آئی سے ہمدردی کا اظہار کرہے ہیں تو آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی کیوں تھی؟۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گنے کی کرشنگ شروع نہ ہونے کی وجہ سے کسان پریشان ہیں، گنے کی قیمت 700 روپے فی من مقرر کی جائے، زراعت کا شعبہ نیچے کی طرف جارہا ہے، جماعت اسلامی جمعہ کے روز شوگر ملز کے باہر دھرنے دے گی۔
Event trace
Timeline
- 'Are your hands clean?': Khawaja Asif hits back at Bilawal over govt criticism 整合
- کیا آپکے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپکو نصیحت یا دھمکی دینے کا حق ہے؟خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل 整合
- پنجاب کی تقسیم کی قراردادیں منظور کرنے والی پی پی سندھ کے معاملے پر خون کیوں بہانا چاہ رہی؟ ملک احمد 整合
- بامقصد مذاکرات کے لیے 原创
Time Slices
- T0 5 篇 2026-11-18 16:48 بامقصد مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی سوچ قابل مذمت، بلاول کے کراچی میں خون بہنے کے بیان کو فکس کرنا چاہئے، حافظ نعیم پنجاب کی تقسیم کی قراردادیں منظور کرنے والی پی پی سندھ کے معاملے پر خون کیوں بہانا چاہ رہی؟ ملک احمد کیا آپکے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپکو نصیحت یا دھمکی دینے کا حق ہے؟خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل 'Are your hands clean?': Khawaja Asif hits back at Bilawal over govt criticism
- T+2h 5 篇 2026-11-18 18:48 بامقصد مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی سوچ قابل مذمت، بلاول کے کراچی میں خون بہنے کے بیان کو فکس کرنا چاہئے، حافظ نعیم پنجاب کی تقسیم کی قراردادیں منظور کرنے والی پی پی سندھ کے معاملے پر خون کیوں بہانا چاہ رہی؟ ملک احمد کیا آپکے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپکو نصیحت یا دھمکی دینے کا حق ہے؟خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل 'Are your hands clean?': Khawaja Asif hits back at Bilawal over govt criticism
- T+12h 5 篇 2026-11-19 04:48 بامقصد مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی سوچ قابل مذمت، بلاول کے کراچی میں خون بہنے کے بیان کو فکس کرنا چاہئے، حافظ نعیم پنجاب کی تقسیم کی قراردادیں منظور کرنے والی پی پی سندھ کے معاملے پر خون کیوں بہانا چاہ رہی؟ ملک احمد کیا آپکے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپکو نصیحت یا دھمکی دینے کا حق ہے؟خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل 'Are your hands clean?': Khawaja Asif hits back at Bilawal over govt criticism
- T+24h 5 篇 2026-11-19 16:48 بامقصد مذاکرات کے لیے پیپلز پارٹی کی سوچ قابل مذمت، بلاول کے کراچی میں خون بہنے کے بیان کو فکس کرنا چاہئے، حافظ نعیم پنجاب کی تقسیم کی قراردادیں منظور کرنے والی پی پی سندھ کے معاملے پر خون کیوں بہانا چاہ رہی؟ ملک احمد کیا آپکے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپکو نصیحت یا دھمکی دینے کا حق ہے؟خواجہ آصف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل 'Are your hands clean?': Khawaja Asif hits back at Bilawal over govt criticism
Conclusion
该事件汇聚 5 个来源,平均可信度 46%
Confidence: medium
Find Your Interest
- Impecável, Caio Borralho freia 'hype' de parceiro de Alex Poatan no UFC 334
- Israel mata comandante do Hamas acusado de planejar ataque de 7 de outubro de 20
- El Gobierno aprueba un decreto que quita ultraprocesados y bollería de hospitales y residencias
- Sparatoria a Washington, un morto e quattro feriti: uomo armato barricato in un appartamento e spara contro la polizia
- Lula critica big techs e defende soberania dos países em discurso nas Filipinas
- Roma, perseguita per mesi una 15enne e la palpeggia e aggredisce sulla metro: arrestato un 39enne
- Goldman Sachs vê saída de Jensen Huang como negativa para Nvidia, mas mantém compra
- Aviões de carga e de passageiros colidem no aeroporto de Miami
- Cine este autorul atacului armat din Washington DC. A împușcat cinci persoane, dintre care una a murit, dintr-un motiv surprinzător
- La justa batalla por un salario bien remunerado





