Current
·
C2
·2026-11
پرانی قینچی بھی نئی جیسی کام کرے گی، بس یہ آسان طریقے اپنائیں
گھروں میں روزمرہ استعمال ہونے والی قینچی وقت گزرنے کے ساتھ اپنی دھار کھونے لگتی ہے جس کے باعث کپڑا، کاغذ یا دوسری چیزیں کاٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔
تاہم نئی قینچی خریدنے یا بازار سے تیز کروانے کے بجائے چند آسان گھریلو طریقوں سے اس کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔
قینچی کی صفائی کریں
سب سے پہلے قینچی کے بلیڈز پر جمی گردوغبار اور میل صاف کریں۔ معمولی زنگ دور کرنے کے لیے باریک سینڈ پیپر استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم بلیڈ کی دھار کو نقصان پہنچانے سے بچیں۔
مشین کے تیل کا استعمال
اگر قینچی کھولنے اور بند کرنے میں مشکل ہو تو اس کے درمیانی جوڑ پر سلائی مشین کے تیل کے چند قطرے ڈالیں اور قینچی کو کئی بار کھولیں اور بند کریں۔ اس سے اس کی حرکت آسان ہو سکتی ہے۔
سینڈ پیپر سے دھار تیز کریں
قینچی کی دھار بہتر بنانے کے لیے مخصوص شارپننگ اسٹون یا مناسب سینڈ پیپر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس دوران بلیڈ کا اصل زاویہ برقرار رکھنا ضروری ہے، ورنہ دھار خراب ہو سکتی ہے۔
قینچی کو زیادہ عرصے تک تیز کیسے رکھیں؟
قینچی کو استعمال کے بعد صاف اور خشک رکھیں، اس کے جوڑ پر ضرورت کے مطابق تیل لگائیں اور کپڑے کاٹنے والی قینچی سے سخت اشیا کاٹنے سے گریز کریں۔
یاد رکھیں کہ ایک قینچی کو دوسری قینچی سے رگڑنے یا شیشے کی بوتل پر چلانے سے بلیڈ خراب ہو سکتے ہیں، اس لیے ان طریقوں سے گریز کرنا بہتر ہے۔
Find Your Interest
Current
·
C2
·2026-11





