Current
·
C2
·2026-11
دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کا خفیہ ڈیٹا چوری اور فروخت کرنے والا پاکستانی گرفتار
این سی سی آئی اے نے ایک اور اہم کارروائی میں ڈارک ویب کے ذریعے دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کا خفیہ ڈیٹا چوری اور فروخت کرنے والے پاکستانی نوجوان کوگرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے کراچی نے بین الاقوامی ایجنسی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو منظور کالونی کے قریب سے گرفتار کیا۔ متعلقہ بین الاقوامی ایجنسی 2023 سے ملزم کی سرگرمیوں پرنظر رکھی ہوئی تھی۔
ملزم مختلف ممالک کے انٹیلی جنس اہلکاروں کی اصل شناخت، کوڈ نام اور خفیہ معلومات ڈارک ویب کے ذریعے فروخت کررہا تھا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ٹیلی گرام پر گوتھم کے نام سے اکاؤنٹ چلا رہا تھا اور ڈارک ویب سے حاصل کردہ ڈیٹا مختلف ذرائع کو فروخت کرتا تھا۔
ملزم فوڈ ڈیلیوری کا کام بھی کرتا تھا، اس کی شناخت آئی پی ایڈریسزکی مدد سے کی گئی،اس کے جسم پر موجود مختلف ٹیٹوز اور سائبر جرائم سے متعلق دیگر تفصیلات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔
حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی ایجنسی تین سال سے کوشش کررہی تھی۔
یہ الگ سے لگالو
Find Your Interest
- 6 Things You Should Never Put in a Donation Bin Without Checking First
- The Anthropic IPO
- Microsoft To Do will soon become Microsoft Done
- ANT, the IPO of the Century
- Your Parent Dies and a Debt Collector Calls You — 6 Things to Know Before Paying
- Bitcoin Price at a Turning Point: Nvidia Earnings, Anthropic IPO, and Trump-Xi-Putin Diplomacy Shake Markets
- Microsoft Services are Finally Back up Again; Company Denies AI or Cyberattacks
- AI industry execs brace for future without leading hype man, Nvidia’s Jensen Huang
- Nvidia’s Jensen Huang was the Jenga piece to a towering multi-trillion AI industry. Will his exit set off a chain reaction?
- The Roundup by ByteByteGo
Current
·
C2
·2026-11





