Current
·
C2
·2026-11
نیتن یاہو کی خفیہ چال؛ فوج کو بتائے بغیر خفیہ ایجنسی موساد کو ایران پر حملے کا حکم
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کے اندر خفیہ کارروائی کی تیاری کے لیے موساد کے سربراہ کو ہدایت دی تھی تاہم اس منصوبے سے کابینہ اور فوج کے سربراہ کو لاعلم رکھا گیا تھا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے چار باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو نے موساد کے سربراہ رومن گوفمین کو ایران میں خفیہ آپریشن کی تیاری کرنے کا کہا تھا۔
یہ پیش رفت اسرائیل کے 27 اکتوبر کے انتخابات سے قبل سامنے آئی تھی جب فوجی قیادت ایران پر دوبارہ حملوں کی مخالفت کررہی تھی۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے منصوبے پر تحفظات ظاہر کیے تھے جس کے بعد نیتن یاہو نے موساد کے ذریعے الگ خفیہ کارروائی کی تیاری کا راستہ اختیار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر کو ایران پر حملے کے منصوبے کا علم اس پر عمل درآمد سے پہلے ہوگیا تھا تاہم مجوزہ کارروائی کی نوعیت اور تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
ادھر ایک اسرائیلی سیکیورٹی عہدیدار نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ فوج کو لاعلم رکھ کر کوئی منصوبہ تیار کیا جارہا تھا۔
نیتن یاہو کے دفتر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی اس معاملے پر تبصرہ کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ موساد کے سربراہ رومن گوفمین نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے امریکی حکام کو ایران کے خلاف مشترکہ حملوں پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
Find Your Interest
- Six Things You Should Do Now to Optimize Your Setup for GTA 6
- Bangladesh PM blames ousted leader, India for escalating violence
- DRS controversy adds to India’s woes as New Zealand mount strong fightback
- R.E.M.’s Mike Mills on Reveal at 25, the Songs That Got Away, and Howl Owl Howl’s New Album: Podcast
- Can BRICS+ survive the return of great-power bargaining?
- ‘An absolutely unprecedented event’: Russian experts react to Putin-Trump-Xi meeting
- AdultFriendFinder vs. Plenty of Fish: Most legit, success rates, and more
- Litton Kumer Das
- Will GTA 6 be on Xbox Game Pass at launch? Everything you need to know.
- €45 billion for Kiev: What could Europeans buy instead?
Current
·
C2
·2026-11





