Current
·
C2
·2026-11
وزیراعظم کے بعد بلاول بھٹو کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، مسائل تحمل سے حل کرنے پر اتفاق
وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے صدر زرداری سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔
ایوان صدر کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ صدر مملکت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ون آن ون اہم ملاقات صدارتی ہاؤس میں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی سیاسی صورتحال کو تحمل سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری صدر مملکت سے اہم ملاقات کے بعد کراچی واپس روانہ ہوگئے۔
قبل ازیں صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام معاملات کا حل باہمی مشاورت سے نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں موجودہ حالات پر گفتگو ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی اور ملاقات کے موجودہ سیاسی حالات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔ ایوان صدر کے مطابق پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔
Find Your Interest
- Is Peugeot ending its WEC Hypercar programme with immediate effect?
- ‘I've started scoring runs again’: Suryakumar Yadav targets IPL 2027 title with MI after ‘lucky’ meeting with PM Modi
- Brooklyn Raines embraces rise with New England Revolution & USMNT
- 2027 presidency: Igbos'll support, partner with Tinubu - Soludo
- 2027: Tinubu does not need to rig, election already won, lost - Soludo
- ‘I thought I was playing against 22 guys’: Shoaib Akhtar recalls Pakistan's match-fixing crisis amid Sandpapergate revelations
- Rose Hill duo signs to continue athletic careers
- Everyone Is Pissed About MotoGP Cutting Down Trees In Australia
- Texans' new 'HOUSTON/US' uniforms a love letter to city's culture, street tiles
- Alonso reveals how F1 retirement uncertainty shaped 2027 Dakar comeback
Current
·
C2
·2026-11





