Current
·
C2
·2026-11
اسلام آباد کی نجی لیبارٹری پر چھاپے میں تین افراد گرفتار، مشتبہ ویکسین برآمد
وزارت صحت کے ادارے ڈرگ کنٹرول آئی سی ٹی نے اسلام آباد میں نجی لیب پر چھاپہ مار کر ملک میں برآمد نہ ہونے والی ویکسین استعمال کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کو ترجمان وزارت صحت کنے بتایا کہ شہری کی شکایت پر ڈرگ کنٹرول ٹیم کا چیف ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر کی نگرانی میں ایکسل ڈائیگناسٹک لیب پر چھاپہ مارا گیا۔
ایکسل ڈائیگناسٹک لیب میں مریضوں کو مشتبہ انفلوویک ٹیٹرا ویکسین لگائی جارہی تھی جبکہ مذکورہ ویکسین رواں سال پاکستان میں درآمد نہیں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران ڈائیگناسٹک لیب سے مشتبہ ویکسین برآمد ہوئی جبکہ موقع سے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ حراست میں لیے جانے والوں میں لیب کے سی ای او، مینیجر اور ایک ملازم شامل ہے جبکہ لیبارٹری سے ڈرگ کنٹرول آئی سی ٹی نے 27 ویکسین انجیکشن قبضے میں لیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ویکسین کا لاٹ نمبر 913 پہلے ہی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے جعلی قرار دیا جا چکا تھا جبکہ ڈریپ کی جانب سے مشتبہ ویکسین کے حوالے سے پہلے ہی ریپڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ چھاپے کے دوران لیبارٹری انتظامیہ کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر ایف آئی اے کو طلب کر کے کارروائی مکمل کی گئی۔ ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ جعلی و مشتبہ ویکسین کے معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کا تعین کیا جا رہا ہے۔
وزیر صحت مصطفی کمال نے ڈرگ کنٹرول ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہک وزارت صحت نے جعلی ادویات کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔
Find Your Interest
- وزیراعظم کے بعد بلاول بھٹو کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، مسائل تحمل سے حل کرنے پر اتفاق
- Week 11 Fantasy Football Toolkit: Start/sit advice, rankings, sleepers, more
- 'College GameDay' announces Week 12 location, to visit ACC school
- 'Biggest traitor I've ever seen': De Villiers slams Usman Khawaja for selling out his AUS teammates over Sandpapergate
- راولپنڈی میں معمول کی چیکنگ کے دوران تہرے قتل کا ملزم گرفتار
- 3 سال سے کم عرصے پنجاب کے 43 شہر سیف سٹی ہیں، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
- With Kompany and momentum against Köln
- Rams captain has blunt message for LA’s defense before Packers showdown
- Where To Find The Varsity Cheer League Champions This Season: Thunder Elite
- Ivanna Wilson-Manyacka commitment: 5-star forward adds to UCLA's loaded class
Current
·
C2
·2026-11





