راولپنڈی میں پشاور روڈ پر قائم جوائنٹ چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران تہرے قتل کے مقدمے کا ملزم ہاشم خان پولیس کے ہتھے آگیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق چیک پوسٹ سے ہاشم خان اور اس کے ہمراہ موجود اسد خان کو تھانہ ویسٹریج منتقل کردیا گیا، ملزمان سے 2 ایس ایم جیز اور گولیوں سے بھرے 5 میگزین برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی میں تہرے قتل کے مقدمے میں گرفتار ہاشم خان کو مزید کارروائی کے لیے سی سی ڈی راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا جبکہ تھانہ ویسٹریج میں اسد خان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔