Current
·
C2
·2026-11
شوکت یوسفزئی کا پارلیمنٹ توڑ کر نئے صاف و شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پارلیمنٹ توڑ کر نئے صاف و شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بہت ہو گیا اللہ کرے مزید خون خرابے کی باتیں نہ ہوں، بلاول کا اتنا سچ بولنے کے بعد موجودہ پارلیمنٹ کے رہنے کا کوئی جواز نہیں لہٰذا حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی نئی لڑائی کا حصہ نہیں بنے گی، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سیاسی اسپیس لینے کے لیے حکمت عملی بنائے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی پی پی اور وزراء کے بیانات کھٹ پتلی تماشہ لگ رہا ہے، فی الحال تماشہ ہی دیکھیں گے، پاکستان مشکل میں ہے سب ہوش کے ناخن لیں۔ بہت ہو گیا عمران خان سمیت پی ٹی آئی اسیران کو ریلیف دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ چھوٹے یونٹ بہت بہتر پرفارم کریں گے۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب نے بڑی تاخیر سے انٹری کی لیکن بہت کچھ بدل چکا ہے، آپ کو نہیں معلوم مہنگائی، بے روزگاری اور قرضوں میں تاریخی اضافہ کی ذمے دار نون لیگ حکومت ہے۔
Find Your Interest
- fix(knowledge): scribes stop after one item when a run can do more (#…
- fix(agents): stop sessions_send from blocking turns past its timeout …
- fix(ui): keep audit tooltip presentation lazy on plugin visits (#201677)
- PM Calls for Unity Against Subservient Forces: ‘Enough is Enough’
- All Cheat Codes in GTA 6
- fix: stop rereading settled session accounting (#200497)
- fix: show the plugin-update restart countdown next to the update that…
- fix(models): stop recommending superseded HY4 Preview
- fix: keep one child completion failure from dropping sibling results …
- fix: keep a doubtful killed-update recovery on the repair path (#201361)
Current
·
C2
·2026-11





