Current
·
C2
·2026-11
ٹرمپ نے ایران پر حملے کیلیے پینٹاگون سے جنگی منصوبہ طلب کرلیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے مختلف منصوبوں پر غور شروع کردیا جبکہ پینٹاگون اور خفیہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر ممکنہ حملے کے جواب میں ایران کی جوابی حکمت عملی کا جائزہ لیں۔
امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق دو باخبر ذرائع نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے محکمہ دفاع اور امریکی انٹیلی جنس اداروں سے ایران کے ممکنہ ردعمل کے بارے میں تفصیلی جائزہ تیار کرنے کو کہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ پہلے ہی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے مختلف منصوبے تیار کرچکی ہے۔
امریکی انتظامیہ کا ایک اہم سوال یہ ہے کہ آیا ایسا کوئی فوجی آپریشن ممکن ہے جس کے نتیجے میں ایران خلیجی ممالک کی تیل اور گیس تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے نہ کرے۔
امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ ان حملوں کے جواب میں ایران خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ جس سے عالمی تیل اور گیس کی فراہمی متاثر ہونے کے علاوہ قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو بھی اس وقت امریکا کو ایران کے خلاف دوبارہ مشترکہ فوجی کارروائی پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے نہ صرف موساد کے چیف کو منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا بلکہ انھیں امریکا بھی بھیجا تاکہ وہ امریکی فوج کو بھی راضی کرسکیں۔
دوسری جانب قطر اور پاکستان کی سفارتی کوششیں بھی امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی بحالی کے لیے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ایران جنگ کے باعث جہاں اسرائیلی وزیراعظم کو حالیہ الیکشن میں اکثریت سے محروم ہونا پڑا ہے وہیں امریکی وسط مدتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو شکست کا سامنا رہا اور آئندہ دو سال کے لیے وہ کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہے ہیں۔
Find Your Interest
- Accessible name computation in Chromium chapter III: name from hidden subtrees
- Accessible name computation in Chromium chapter III: name from hidden subtrees
- Smartwatch blood pressure monitoring was okay. AI is making it better.
- 80 favorite Cleveland Browns players, coaches, execs to cover | Opinion
- How to detect Instinct, the invite-only AI agent you text
- #CHRISTINABUS
- Whipple-Supercharged 2006 Ford GT
- refactor(gateway): check agent runtime authority once at request star…
- Accessibility foundations
- Advanced CSS-Only HTML Form Styling
Current
·
C2
·2026-11





